طویل خشک موسم کے بعد چترال میں بارشوں اور برف باری کی  پیش گوئی

چترال (زیل آن لائن) اس سال چترال میں کافی عرصے بعد میں خشک موسم اور متوقع خشک سالی سے علاقے کے باسی کافی  پریشان تھے۔پورے علاقے میں  بارش کے لیے انفرادی واجتماعی دعاؤں کے ساتھ نمازاستسقابھی ادا کی گئی۔ اب اللہ کی  رحمت نازل ہونے والی ہے۔  محکمہ موسمیات  نے چترال میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔ پیر 22فروری سے اگلے پیر تک لوئر اور اپر چترال میں وقفے وقفے  سے  بارش اور برف باری  کا امکان ہے۔ دونوں اضلاع میں کسی بھی ناخوش گوار صورت حال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پیشگی اقدامات کی ہیں اور لواری ٹنل پر آمدورفت کو بحال بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email