"مہ ساری مہ گانیتائے سے” کیا کھوار(چترالی) زبان میں اتنی مٹھاس ہے؟

چترال (زیل نیٹ ورک رپورٹ) 14 جنوری2021 قشقارئین بنیڈ کے نام سے ایک میوزک گروپ نے نیا گانا ریلیز کیا جس میں انہوں نے کھوار موسیقی کو اپنے نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ سادہ سی لوکیشن میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں پرفارمرز نے وہ کچھ کر دیکھایا ہے جس کو دیکھ کر اور سن کر بجا طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ کھوار موسیقی ایک نئے افق کی جانب گامزن ہے۔ یہ تینوں نوجوان موسم کی خنکی اور برف پوش پہاڑوں سے ڈھکی اس سرزمین میں اپنے مادری زبان کے لیے وہ کچھ کررہے ہیں جس پر ہر چترالی کو فخر ہونا چاہئیے۔

زیل میڈیا نیٹ ورک سے حوصلہ افزائی کے دو بول ان نوجوانوں کے لیے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم آپ سے ملتمس ہیں کہ ان کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email