جشن شندور کمیٹی اجلاس شندور پولو گروانڈ میں منعقد

شندور(زیل نمائندہ) جشن شندور کے انعقاد کے حوالے سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس شندور پولوگرونڈ میں منعقد ہوا،اجلاس میں سکیورٹی انچارج بریگیڈئیرنعیم، کمانڈنٹ چترال سکاوٹ کرنل معین الدین، کرنل شریف جی بی سکاوٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقعے پر چترال کی نمائیندگی ڈی سی لوئیر چترال خورشید عالم محسود اور ڈی سی اپرچترال شاہ سعود نے کی، جبکہ جی بی کی طرف ڈی سی غذردلدار احمد ملک اور اے سی گوپس نے نمائیندگی کی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر فیص الملک جیلانی،ایکسی این سی این ڈیبلیو چترال انجنیر مقبول اعظم سیکٹری ٹوریزم جی بی کے علاوہ دوسرے سرکاری اہلکار اپنے اپنے محکموں کی طرف سے موجود تھے۔  شرکا نے متفقہ طور پر7 سے 9 جولائی کو منعقد ہونے والے جشن شندور کو جوش اور جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا، منتظمین نے عہد کیا کہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر تمام مہمانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاے گی۔اس سال خاص طور پر ماحولیات کے حوالے سے خصوصی واک کے علاوہ گلگت اور چترال کے ہزاروں رضاکار صفائی مہم کا بھی اہتمام کرینگے، جبکہ انتظامیہ کی طرف سے جنگلی حیات اورقدرتی ماحول کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email