چیپس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ

چترال ہیریٹیچ اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی (چیپس) کا قیام 5جون 2005ء کوعمل میں لایا گیا جو کہ گزشتہ بارہ برسوں سے چترال سمیت پورے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگیوں کے حوالے سے آگاہی دینے ، صفائی مہم اور شجر کاری کے سلسلے میں خدمات سرانجاد ے رہا ہے۔ چیئرمین چیپس رحمت علی جوہر دوست نے بتایا کہ سال 2007ء کے بعد سال 2017ء ہمارے لیے انتہائی منفرد سال رہا جبکہ اس سال پورے پاکستان کے علاوہ  پاکستان سے باہر  یعنی متحدہ عرب امار ت میں بھی چیپس یوتھ ونگ کی بنیاد رکھی گئی اور یہ عہد کیا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اورمعاشرے کو صاف ستھر ا رکھنے کے حوالے سے چیپس کے ممبران اپنا بھر پور کردار اداکریں گے ۔

اس کے بعد چیپس کے پروگرامات کا آغاز پاکستان میں کراچی سے ہوا جس میں نہ صرف کراچی میں چیپس یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا( اس سے قبل چترال میں چیپس کے زیر اہتمام یوتھ کلب موجود تھے لیکن اس مرتبہ کراچی ، لاہور، دبئی ،پشاور ، ہزار ہ ، گلگت بلتستان اور چترال میں چیپس یوتھ ونگز کا قیام عمل میں لایا گیا )جواپنے اپنے حلقوں میں صفائی اور شعور دینے کے حوالے سے اقدامات کریں گے ۔کراچی میں چیپس یوتھ ونگ کی جانب سے حبیب یونیورسٹی میں بہت بڑے پروگرام کا اہتمام کیا گیا

جو کہ کراچی کی تاریخ میں چترالیوں کا سب سے بڑا پروگرام تھا۔ حبیب یونیورسٹی میں سالانہ پروگرامات کے انعقاد کا اور سالانہ 10 سے زائد چترالی اسٹوڈنٹس کے لیے اسکالرشپ دینے کا معاہدہ بھی عمل میں آیا۔اس کے علاوہ کراچی ہی میں قائد اعظم کے مزار میں بھی صفائی کا اہتمام کیا گیا ۔ اسی طرح لاہور میں بھی چیپس یوتھ ونگ کا قیام عمل میں آیا، جس میں لاہور کے مختلف اداروں میں پڑھنے والے 172سے زائد نوجوان شامل ہیں۔ نوجوان رضاکاروں کا یہ گروپ شاہی قلعہ لاہورمیں صفائی مہم کا اہتمام کیا ۔ اس کے علاوہ لاہور ہی میں پاک آرمی کے ساتھ مل کر مختلف تعلیمی اداروں میں بھی صفا    ئی اور شجرکاری کا انعقاد ہوا۔ اسلام آباد کے مشہور تاریخی سیر گاہ شکر پاڑیاں میں صفائی مہم کا بندوبست کیا گیا جس میں اسلام آباد میں مقیم چیپس کے رضاکاروں کی بڑی تعداد شریک تھیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں صفائی اور شجر کاری   کی مہم اس  کے علاوہ ہیں  ۔ چیپس یوتھ ونگ پشاور کی جانب سے حیات آباد میں واقع مشہور تاتارا پارک میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد وخواتین نے شرکت کی ۔

اسی سال ہزار ہ یونیورسٹی میں بھی چیپس یوتھ ونگ کے زیر اہتمام صفائی اور شجر کاری مہم ہوئی ۔ چترال میں موسم بہار کے شروع ہوتے ہی صفائی اور شجر کاری مہم کا آغاز موری لشٹ سے کیا گیا ۔پھر پورے چترال کے کونے کونے تک  اس کو وسعت دی گئی۔ جشن قاغلشٹ کے موقع پر وہاں صفائی کا اہتمام کیا گیا جبکہ جشن شندو ر کے بعد وہاں بھی صفائی کی گئی۔ علاوہ ازین چترال کے کونے کونے میں 100 سے زائد سکولوں میں شجر کاری اور صفائی مہم کا بندوبست کیا گیا ۔ اسی سال چیپس عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے منسٹری آف کلائمیٹ چینج کی جانب سے اسلام میں منعقدہ عالمی یوم ماحولیات میں شامل رہی کیا ۔ جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت کے شجر کاری اور صفائی مہم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے چیپس نے چترال کے انتہائی دور افتادہ وادی بروغل کے گاؤں لشکر گاز سے لے کر ریچ، کھوت سمیت چترال کے کونے کونے تک صفائی اور شجر کاری مہم کے لیے آگاہی اور واک کا اہتمام کیا۔

جس میں سینکڑوں رضاکاروں نے حصہ لیا۔رحمت علی جوہر دوست کے مطابق سال 2017ء کے دوران کل 300 سے زائد پروگراما ت کیے گئے اور بعض اوقات دن میں تین سے چار مقامات پر بھی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیپس کے زیر اہتمام اب تک 350 سے زائد مشہور شخصیات کے انٹرویوزکیے گئے ہیں ۔ رحمت علی جوہر دوست کا کہنا ہے کہ چیپس اپنے رضاکاروں کے ذریعے انقلابی کام کروائے ہیں یہ پاکستان کے ساتھ ہماری بے لوث محبت اور اس کے فطری حسن کو برقرار رکھنے کی کوشش ہے البتہ سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر چیپس کی کسی قسم کی مالی مدد نہیں کیجاتی  ہے اگر حکومت اور غیر سرکاری تنظیمیں چیپس کے اس مہم میں اس کا ساتھ دیتیں تو موجودہ پروگرامات کے مقابلہ میں دس گنا زیادہ پروگرام منعقد کرانے کی ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے۔ چیئرمین چیپس کا کہنا ہے کہ ہمارے گرین کلب کے 6ممبران نے اس سال ‘پاکستان اٹونچر فاونڈیشن ‘ کے زیر اہتمام منعقدہ دس روزہ ٹور پروگرام میں شرکت کی اور ان میں سے 4نے پاکستان بیسٹ ایوارڈ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ چیپس اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی پاکستان کے اشتراک سے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خاتمہ اور متبادل فراہم کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے اور ای پی اے ہی نے پاکستان میں نئے شائع شدہ کتابوں کی پہلی قسط چیپس کو ڈونیٹ کی ہے۔ آگاہی اور خدمت کا یہ سلسلہ ہمیشہ کے لیے جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email