ماں کی عظمت

خونی رشتوں کا کوئی بدل نہیں۔ ماں باپ اوربہن بھائی وہ رشتے ہیں جو انسانی زندگی کے خوب صورت رنگ ہیں۔ ان سب رشتوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے اور اپنی اپنی پہچان۔ محبت کے رنگوں سے بھرے ہوئے ان رشتوں کا اپنا تقدس ہے، ان کی محبتوں کا اپنا انداز ہے۔ محبت کے رنگوں سے سجے ہوئے رشتوں کے گلدستے کا منبع و ماخذ "ماں” ہے۔ انسان کی کامیابی اس کی ماں کی عظمت، محنت اور دعاؤں کی مرہون منت ہے۔ ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کے بنا گھر ایک قبرستان کی مانند ہے چاہے وہ گھر شیش محل ہی کیوں نہ ہو۔ ہر ماں اپنی اولاد کی کامیابی چاہتی ہے بلکہ ہمیشہ یہ تمنا رہتیہے کہ اس کا بیٹا بادشاہوں جیسی زندگی گزارے۔ اگر خدانخواستہ اولاد کی وجہ سے ماں کے دل کو صدمہ پہنچتا ہے تو وہ اولاد کبھی بھی کامیاب نہیں رہتی۔ ایسے انسان کا معاشرے میں بھی کوئی مقام نہیں رہتا۔اس حالت میں اپنا مقام پانے کے لیے ماں کو منانے کے سوا کوئی حل نہیں۔اس کی کامیابی کا راز ماں کی دعاؤں میں ہے ،ویرانوں میں بھٹکی ہوئی اولاد کے لیے ماں کی دعایءں کامیابی کی کرن ثابت ہوتی ہیں،کہاں بساط جہاں اور کہاں میں کمسن نادان میری جیت کا سب اہتمام ، تم سے ہے ہماری اسلامی تہذیب اور رسم ورواج نے اس رشتے کو اور مضبوط کردیا ہے ،جہاں قرآن اور احادیث نبوی?ہ میں کثرت سے موجود ہیں جس میں ماں باپ کے حقوق کی بار بار تاکید کی گء ہے۔ اسلام نے ہمیں ماں کے قدموں تلے جنت کا تصور دیا ہے۔ اسلام نے ماں کی خدمت میں عظمت و کامیابی رکھی ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ” جو شخص محبت کی نظر سے اپنی ماں باپ کی طرف دیکھتا ہے تو اس کے عوض حج و عمرہ کا ثواب ملتا ہے”۔ اسلام ہمیں یہ بھی تعلیم دیتا ہے کہ والدین کو اپنی نظروں کے سامنے رکھیں ان کی خدمت کی جائیاور ان کی عظمت کا اعتراف ہر گھڑی ہر ساعت کیا جائے کیونکہ ان کی خدمت میں کامیابی ہے۔ والدین کا زندہ ہونا انسان کے لیے خوش قسمتی ہے لہٰذا ان کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ ہر امتحان کٹھن تھا ، میرے لیے لیکن میں اپنی ماں کی دعاؤں سے کامران ہوا۔
Print Friendly, PDF & Email