سر نہاں

عوامی سوچ بدل چکی ہے !

پارٹیوں کو ان کی سابقہ کارکردگیوں کی بنیاد پر پرکھا جا رہا ہے، آمدہ 2018 ء کے عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کی سابقہ کارکردگی الیکشن میں ان کی کامیابی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے، عوام کی مجموعی سوچ کا اگر اندازہ لگایا جائے، تو یہ بات بعید از قیاس بالکل بھی نہیں، کہ عوام …

مزید پڑھئے

پیغام پاکستان کا استفتاء

گزشتہ دنوں ایوان صدر میں ” پیغام پاکستان ” کے اجرا کی ایک تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام، مذہبی اسکالرز، اور دانشوروں نے شرکت کی، تقریب سے صدر مملکت جناب صدر ممنون حسین نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے” پیغام پاکستان ” کا پیغام واشگاف الفاظ میں بیان کرتے …

مزید پڑھئے

تمہاری فائلوں میں گاؤں کا موسم گلابی ہے

فارسی کا ایک مقولہ ہے ، مشک آنست کہ خود ببوید، نہ کہ عطار بگوید، مشک وہ ہے کہ جس کی خوشبو خود ہی چار سو بکھر کر مشک ہونے کی خبر دیتا ہے، عطار کو بتانے کی ضرورت نہیں۔ کارنامہ، صاحبِ کارنامہ کو لوگوں کی نگاہوں میں خود ہی ممتاز کر کے دکھاتا ہے، خود صاحبِ کارنامہ کو زبان …

مزید پڑھئے

شیخ چلی کی عمارت اور ہمارا ضلع

شیخ چلی خیالی پلاؤ پکانے والا باورچی تھا، کسی شخص کو ایک گھڑا تیل کا گھر لے جانا تھا، شیخ چلی پر ان کی نظر پڑی، کہا، چل ہمارا تیل کا گھڑا تو ذرا گھر تک پہنچا دو، دو پیسے بھی ملیں گے۔ شیخ جی نے منظور کر لیا اور گھڑا سر پر اٹھا کر چل پڑے، اب آپ نے …

مزید پڑھئے

اے بسا آرزو کہ خاک شدہ

ہم نے نئے سال کا افتتاح احتجاجی مظاہروں سے کیا، کسی بھی جمہوری ریاست کی ناکامی یہ ہے کہ ریاست کی عوام اپنے جائز ضروریات اور حقوق انسانی سے محروم رکھے جائیں۔ اور اپنی ضروریات کا مطالبہ کرنے کے لیے عوام احتجاجی مظاہروں کا سہارا لیں۔ پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، شریف برادران کی …

مزید پڑھئے

سقراط، زہرکاپیالہ اور بچپن کی تحقیق

انسانی ذہن پر مرقوم بچپن کی یادیں مٹانے سے نہیں مٹتی، بھلانے سے نہیں بھولتی، انسانی ذہن ایک ایسی تختی ہے کہ اس پر لکھی ہوئی باتیں اور یادیں پتھر پر لکیر کی مانند ہوتی ہیں، دنیا چاند پر پہنچ جائے، یا گلوبل ولیج کی شکل اختیار کریں، یا ترقی کا آسمان چھوئیں، پر، جو بھی ہو، لیکن انسانی دماغ …

مزید پڑھئے

فرقہ واریت کی بدبو سے کوسوں دورمعاشرہ !

سعودی عرب کے ریاض شہر سے تقریبا 80 کلو میٹر کے فاصلے پر ” نادی جُبیلہ” کے نام سے  ایک چھوٹی سی خوبصورت وادی ہے، یہ وادی، بنو حنیفہ کا مسکن رہی ہے، اسی نادی جبیلہ کے ایک حصے کا نام” عقربا” ہے ، جہاں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے دورِ خلافت میں حضرت خالد بن …

مزید پڑھئے

عروسِ کائنات کی مانگ میں موتی بھر گئے !

سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت اس پیغامِ ربانی کے پرتو سے عبارت ہے، جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قول و فعل اور ارشاد و سلوک کے ذریعہ انسانی جمعیت کے سامنے پیش کیا تھا اور جس کے ذریعے زندگی کے پیمانے بدل دیے تھے- عالم ہستی کے لیے رحمت للعالمین بن کر تشریف لانے …

مزید پڑھئے

صادق و امين كى تلاش!

مولانا فضل الرحمن اپنى تقريروں ميں اكثر يہ بات كہتے رہے كہ: ہمارے كچھ نادان دوست يہ كہتے ہوئے اور مطالبہ كرتے نظر آتے ہيں كہ جب قانون پر كوئى سنجيدگى سے عمل ہى نہيں كر رہا .تو ايسے قوانين كى ضرورت ہى كيا ہے- ؟ اس كا جواب مولانا الزامى طور پر تو يہ ديتے ہيں كہ جب كوئى …

مزید پڑھئے

ہاں! اہلِ چمن اب كى برس جاگتے رہنا!

2018 كا اليكشن قريب ہے، سياسى منظر نامے ميں گرما گرمى كى صورتحال ديدنى ہے۔ سنگِ بنيادوں پر سنگِ بنياد ركهنے اور افتتاحوں پر سياسى افتتاح كا ايك نہ تهمنے والا سلسلہ بهى  جارى ہے۔اس كى ايك ادنى مثال حاليہ دنوں خان صاحب كا دوره چترال ہے، جہاں اس نے پہلے سے افتتاح شده كاموں كا افتتاح، اور سمال ڈيموں …

مزید پڑھئے