انوازی

کارٹون بھی سنجیدہ ہوتا ہے

مرشد چند دنوں سے غائب تھا ۔ میں نے پوچھا کدھرگئے تھے؟ مرشد بولا میں اپنے دوستوں کے ساتھ ریشن بجلی گھر دیکھنے گیا تھا ۔میں نے کہا وہ تو 20جولائی 2015ء کو سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ مرشد بولا یہی تو دیکھنے والی چیز ہے۔ مشینری وہاں کیچڑ میں ڈھائی سال پہلے جس طرح پڑی تھی آ ج بھی …

مزید پڑھئے

سہراکس کے سر باندھا جائے !

مرشد آ ج بہت جذباتی انداز میں ایک فائل لے کر آیاہے۔فائل کے اندر کمپیوٹر سے نکال کر لائے ہوئے کئی اوراق کا پلندہ ہے۔اخبارات کے تراشے ہیں۔شوشل میڈیا کے تراشے ہیں۔عجیب و غریب بیانات کا پورا پلندہ اور رنگ رنگ کی بولیوں کا ملغوبہ ہے۔میں نے فائل کو الٹ پُلٹ کر سارے مواد پر ایک نظر ڈالنے کے بعد …

مزید پڑھئے

اتنا معصوم بھی نہیں

مرشد آیا تو اس کے موبائل میں گانا بج رہا تھا۔دُھن پشتو کی تھی۔اس دُھن میں ایک فلمی گیت کا کھوار چرَبہ گایا جارہا تھا۔آرکسٹرا کے شور میں گانا صاف سنائی نہیں دے رہاتھا۔میں نے پوچھا مرشد یہ سب کیاہے؟ مرشد نے کہا یہ معصوم سٹوڈیو کا تازہ ترین البم ہے۔سُپرہٹ کھوار گانے اس میں آگئے ہیں۔فلانہ بیگ،فلانہ خان اور …

مزید پڑھئے

مار خور کی سینگوں کا جادو

آج مرشد آیا تو اس کے ہاتھ میں تصویر تھی۔ خوبصورت تصویر میں مارخور کا سرنظر آرہا تھا۔ اس کی سینگیں نظر آرہی تھیں۔ سینگوں کے پیچھے چند آدمی بیٹھے تھے۔ نیچے لکھا تھا ایک پرمٹ والے غیر ملکی شکاری نے ٹرافی کا شکار کھیلا۔ 47انچ سینگیں ہاتھ آگئیں۔ مرشد کا غم یہ ہے کہ مارخور کا شکار کیوں کھیلا …

مزید پڑھئے

ووٹ اور نوٹ

مرشد آج آیا تو اس کے ہاتھ میں پوسٹر تھا۔یہ ایک آزاد امیدوار کا اشتہار تھا۔ امید وار کہتاہے کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا اس لیے میں آزاد حیثیت سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑتا ہوں۔پوسٹر پر جو تصویر ہے وہ ہوبہو سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر سے ملتی جلتی ہے ۔آزاد امیدوار …

مزید پڑھئے

پی کے 90

مرشد کو اس بات کا دکھ ہے کہ پی کے 90 نام کا جو حلقہ تھا اس حلقے سے صوبائی اسمبلی کا ایک ممبر منتخب کرکے ہم اسمبلی میں بھیجتے تھے وہ حلقہ ختم کردیا گیا ہے۔میں نے مرشد کو سمجھاتے ہوئے کہا کوئی بات نہیں ،ہمیں کسی اور حلقے کے ساتھ ملایا جائے گا ۔اس حلقے میں ہمارا ووٹ …

مزید پڑھئے

بے باک کی بے باکیاں

زیل نیوز کا تازہ پرچہ آیا تو مُرشد نے پہلے اپنا نام ڈھونڈا۔اپنا نام ڈھونڈنے کے بعد اس کی نظر بے باک پر بھی پڑی ۔بے باک کی بے باکیوں میں مُرشد کو آدھا گلاس خالی نظر آیا ۔یہ وہ گلاس نہیں جس کے بارے میں فیض نے شکوہ کیا ہے ؂ کچھ محتسبوں کی خلوت میں ،کچھ واعظ کے …

مزید پڑھئے

چیونٹی کی رفتار

بحث یہ تھی کہ چیونٹی کی رفتار کیوں بد نام ہے؟کیچوے کی رفتار کیوں بدنام نہیں؟حالانکہ چیونٹی دوڑتی ہے تو بہت تیزدوڑتی ہے۔مرشد نے اس کا جواب دیا کہ خرگوش کے مقابلے میں ایک دوڑ جیتنے کے بعد کیچوے کی رفتار بدنامی کے بادلوں سے نکل آتی تھی اس لیے اردو میں چیونٹی کی رفتارکو بے کاری ،سستی اور کمزوری …

مزید پڑھئے

مرشد کا چترال

مرشد کی عمر سولہ سال ہے وہ اپنے وقت سے بہت آگے سوچتا ہے اور اپنی عمر سے بڑھ کر باتیں کرتا ہے وہ اردو اور انگریزی فر فر بولتا ہے۔اپنے عزیزو اقارب، اساتذہ اور بزرگوں کے علاوہ مہمانوں کے سامنے بھی بلا جھجک اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے وہ چترال کے بارے میں ایک وژن رکھتا ہے، ایک …

مزید پڑھئے